محمد مصطفی کے گیت گانا ہم نہ چھوڑیں گے
رسول اللہ کی نعتیں سنانا ہم نہ چھوڑیں گے
کہے سارا زمانہ ہم کو دیوانہ نہیں کچھ غم
مگر جشنِ محمد کو منانا ہم نہ چھوڑیں گے
شبِ معراج خالق نے سجایا حور و غلماں کو
صبا میلاد گلیوں کا سجانا ہم نہ چھوڑیں گے
خدا نے کر دیا تیرا ذکر سب سے بلند آقا
تری عظمت کا نعرا بھی لگانا ہم نہ چھوڑیں گے
مرا ایمان ہے سنتے ہیں میری ہر پکار آقا
انہیں ہر حال میں عرضیں سنانا ہم نہ چھوڑیں گے
جہاں مجرم کو ملتی ہیں عطائیں بھی پناہیں بھی
جہاں میں سب سے اچھا یہ ٹھکانہ ہم نہ چھوڑیں گے
حقیقت میں رسول اللہ کے در جانا ہے گر مشکل
تصور میں مدینہ پاک جانا ہم نہ چھوڑیں گے
نہیں سنتا جو نعتیں آپ کی وہ ہے تیرا دشمن
رخے دشمن سے اب پردہ اٹھانا ہم نہ چھوڑیں گے
عتیق اس آستانے پر چھکا کر دل صدا کر یہ
گدا تیرے ہیں تیرا آستانہ ہم نہ چھوڑیں گے

0
1
124




آؤ جمال دیکھو سرکار کی گلی میں
کر کے سوال دیکھوں سرکار کی گلی میں

اللہ کی رحمتوں سے خوش حال ہو رہا ہے
جو بھی ملال دیکھو سرکار کی گلی میں

عرشِ معلی پر بھی ہے دھوم اس گلی کی
دیکھو کمال دیکھ‎ سرکار کی گلی میں

جبریل آ رہے ہیں اس پیاری سر زمیں پر
نوری اچھال دیکھو سرکار کی گلی میں

ہر دم عتیق دل میں آتی ہیں یہ صدائیں
جود و نوال دیکھو‎ سرکار کی گلی میں