کُل جَہاں ہے نِشاں، حق نِشاں کے لئے
رازِ حق ہے عَیاں، حق نُما کے لئے
ہے وَرَاءُ الْوَرَا، بولتا ہے اَنَا
ساری حَمد و ثَنا، خُود نُما کے لئے
راستہ ہے خُودی ،خُود ہی منزل ہُوا
خُود ہی رہبر ہُوا، رہنُما کے لئے
خُود بنا کے بُتاں، رُوح اپنی بَھرے
خُود سُنائے سَزا، بُت نُما کے لئے
خُود سِکھائے دُعا، خُود وَسیلہ بنے
خُود سِکھائے اَدا، وہ دُعا کے لئے
لَنْ تَرَانِیْ کہا، پھر بھی بیخُود کیا
جامِ حق ہے جُدا، ہر فِدا کے لئے
جان پہچان کو، حُسن ظاہر ہُوا
عِشق پیدا ہُوا، خُوش نُما کے لئے
نا ہی کِردار ہوں، نا ہی مُختار ہوں
میں تو قِرطاس ہوں، رُونُما کے لئے

0
25