جو پھر آ گئی گر مشکل
پڑھو ناد علیؑ کرو یاعلیؑ
ہر جنگ کا اغلب سورما
صداۓ مقتولین بپا یاعلیؑ
نان جویں خاصہ مسجد
رہے فقر و استغنا یاعلیؑ
ہاں مرحب بٹ گیا ہو دہرا
ضرب حیدری معجزہ یاعلیؑ
لفظ محض محتاج باب العلم
نشان علم پرچم اعلیٰ یاعلیؑ
مومن عالم سرور و انبساط
وجود یاعلیؑ قلب دعا یاعلیؑ
سپاس گزار بارگاہ امیر المومنین
ہدیہ کاشف بر امید عطاء یاعلیؑ

0
143