حکم خالق کا ہیں لائے مصطفی ؐ |
جانفزا مژدہ سنائے مصطفی ؐ |
دین برحق کا تعارف کر دیا |
"راہ حق ہم کو دکھائے مصطفی ؐ" |
جم گئی وحدانیت سینوں میں ہے |
عزوجل سے ملائے مصطفی ؐ |
کل جہاں پر لہرے گا دیں کا علم |
غلبہ پاؤگے بتائے مصطفی ؐ |
توڑ والوں سے بھی رکھنا جوڑ ہے |
پیار کرنا ہے سکھائے مصطفی ؐ |
شرک و بدعت سے ڈرایا آپ ؐ نے |
نار دوزخ سے بچائے مصطفی ؐ |
فکر امت کی سدا ناصؔر رہی |
درد سینہ میں سجائے مصطفی ؐ |
معلومات