| ایمان کا ہے نور خدا اور حسین سے |
| ہے دین کا شعور خدا اور حسین سے |
| وہ جو بدن بکھر گئے کربل کی ریت پر |
| اُن کو ملا کا فور خدا اور حسین سے |
| کہتے تھے کربلا میں یہ حُر جون اور حبیب |
| ہے موت کا سرُور خدا اور حسین سے |
| اُس کو بھلا جہاں میں کہاں پھر ملے سکون |
| جو ہے جہاں میں دور خدا اور حسین سے |
| شفقت ہے ریگِ کرب و بلا اس کی بھی گواہ |
| ہر شے ہی ہے طہور خدا اور حسین سے |
معلومات