خدائے پاک کی رحمت کی انتہا احمدْﷺ |
کہ جس کا کوئی نہیں اس کا آسرا احمدﷺ |
خدا کا نور لباسِ بشر میں اترا ہے |
زمیں پہ نورِ خدا کا ہے سلسلہ احمدﷺ |
تھا اک ہجوم لگا ہر طرف خداؤں کا |
تو لائے واحد و یکتا کا پھر پتا احمدﷺ |
جو پتھروں سے لہو آپ کا بہاتے تھے |
خدا سے ان کے لئے کرتے تھے دعا احمدﷺ |
کروں میں شکر کے سجدے خدائے برتر کے |
کہ بن کے رحمتِ عُظمیٰ ہوئے عطا احمدﷺ |
جہاں جہاں بھی میری یہ نظر گئی عظمیٰؔ |
وہاں وہاں نظر آئے ہیں مصطفیٰ احمدﷺ |
معلومات