یہ نظر کا شباب لگتا ہے |
آپ کو کیا حساب لگتا ہے |
آپ کے طنز میں بھی نرمی ہے |
زخم بھی کچھ گلاب لگتا ہے |
دل تو کہتا ہے آپ مانیں گے |
پر یہ وعدہ سراب لگتا ہے |
یہ جو لہجہ جناب رکھتے ہیں |
اک نیا انقلاب لگتا ہے |
آپ جب مسکراتے ہیں ہلکے |
چاندنی کا حجاب لگتا ہے |
دل کی دنیا میں آپ کی صورت |
روشنی کا نصاب لگتا ہے |
ہم تو کب سے ہیں آپ کے شیدا |
آپ کو کیوں عذاب لگتا ہے |
آپ کی خامشی کے پردے میں |
کوئی پنہاں خطاب لگتا ہے |
آ پ کا ہر سوال ایسا ہے |
اپنا وہ خود جواب لگتا ہے |
ہم تو دیوانگی کی حد پر ہیں |
عشق بھی لاجواب لگتا ہے |
رنگ ہو روشنی یا خوشبو ہو |
آپ کا سب نصاب لگتا ہے |
معلومات