ڈال پہ پھر سے پھول کھلے ہیں |
بھنورے کلیاں آن ملے ہیں |
تیرا وعدہ آنے کا تھا |
میرا ساتھ نبھانے کا تھا |
اپنا وعدہ پورا کر دو |
آؤ میرا جیون بھر دو |
ساون رت بھی آنے کو ہے |
مست گھٹابھی چھانے کو ہے |
کوئل شور مچانے کو ہے |
میٹھے گیت سنانے کو ہے |
اپنی اب تو کوئی خبر دو |
آؤ میرا جیون بھر دو |
قاصد ان سے کہنا جاکر |
حالت میری دیکھے آ کر |
کب تک جینا مجھ کو ایسے |
مردہ دل ہو اندر جیسے |
قاصد بھیجو نامہ بر د و |
آؤ میرا جیون بھر دو |
آہیں بھر بھر رینا بیتے |
تھک گئی یارا جیتے جیتے |
روؤں بلکوں سسکوں چیخوں |
ہر دم تیرا رستہ دیکھوں |
آہ کو میری کچھ تو اثر دو |
آؤ میرا جیون بھر دو |
معلومات