| انسان کو ہے اب نئے افکار کی تلاش | 
| جو امن و آشتی کو ہیں درکار، کی تلاش | 
| ذمّہ کوئی نہ ہم پہ ہو ہم چاہے کچھ کریں | 
| ہم کو ہے بس کہ ایسے ہی آدھار کی تلاش | 
| جو سچ کو جھوٹ، جھوٹ کو سچ پیش کر سکے | 
| دنیا کو اب ہے ایسے ہی فنکار کی تلاش | 
| اب دنیا دار قوم کے ہیرو ہیں بن گئے | 
| اب کس کو ہے یہاں کسی دیں دار کی تلاش | 
| سچ بیچتے ہیں مسندوں پر بیٹھ کر یہ شیخ | 
| کرتے ہیں پھر یہ بعد میں دستار کی تلاش | 
| جو لے گیا ہے چپکے سے اخلاق قوم کے | 
| آؤ کریں سبھی اسی خرکار کی تلاش | 
| پہلے دعائیں کرنے کا حق کر جو لو ادا | 
| تم کرنا پھر دعاؤں کے اثمار کی تلاش | 
| جس نے تباہ کردی معیشت بے انتہا | 
| اب قوم خود کرے اسی غدّار کی تلاش | 
| ملاّ کو فتوے پادری کو ہے صلیب کی | 
| پنڈت کو ہو رہی ہے جی زنّار کی تلاش | 
| ملاّ کو فتوے پادری کو ہے صلیب کی | 
| پنڈت کو ہو رہی ہے جی زنّار کی تلاش | 
| مشکل ہے پر ہے طاہرہ کو اس کی جستجو | 
| بکتا نہ سچ ہو ایسے ہی بازار کی تلاش | 
| طاہرہ مسعود المعروف بادِ صبا | 
| 16 ستمبر 2020 | 
| طاہرہ مسعود المعروف بادِ صبا | 
| 17 ستمبر 2022 | 
 
    
معلومات