یاد احمد میں مثل گل کے کھِلا جاتا ہے دل |
ذکر محبوبِ خدا سے جگمگا جاتا ہے دل |
نامۂ اعمال میرا پُر ہے عصیاں سے مگر |
رحمتِ عالم کی رحمت پر یہ اِتراتا ہے دل |
ملتی ہے تسکین بے حد اُنﷺ کی بزمِ ناز میں |
غیر کی محفل میں یہ جانے سے گھبراتا ہے دل |
انﷺ کی رحمت ہی تو ہے جس پر ہے نازاں دل مرا |
دیکھتا ہوں خود کو جب بے حد یہ شرماتا ہے دل |
کیوں نہیں کرتے کوئی تدبیر حاضر ہوں وہاں |
ہر گھڑی مجھ سے یہ فرمائش کیے جاتا ہے دل |
ذکر چھڑ جائے اگر انﷺ کی گلی کا اے عتیق |
یاد میں انﷺ کی مچل کر تِلملا جاتا ہے دل |
معلومات