لٹانے رحمتیں رب کی حبیبِ دو جہاں آئے |
دہر کی شان و شوکت یہ مقیمِ لا مکاں آئے |
شہنشاہِ رسالت ہیں کریمِ دو سریٰ سرور |
جمالِ دو جہاں دلبر، ہیں وجہِ کن فکاں آئے |
ملی ہیں برکتیں رب کی ورودِ مصطفائی سے |
میانِ دہر میں آقا خدا کی شان ہیں آئے |
گلستاں میں جو رونق ہے خدا کی قدرتیں دیکھو |
حبیبِ کبریا جانم زماں میں بن کے جاں آئے |
یہ فخرِ آدم و حوا، فدا اُن پر نبی موسیٰ |
امامِ انبیا ہادی، شہنشاہِ زماں آئے |
چمن سے دور ظلمت ہے، ہویدا شانِ یزدانی |
جنابِ مصطفیٰ حق سے، ضیائے ضوفشاں آئے |
خبر آئی جہانوں میں، خدا کے رازِ بستہ سے |
بتا محمود تو سب کو خدا کے رازداں آئے |
معلومات