منور فروزاں ہے اُن کی نبوت
مقرر ہے جن کی ابد تک رسالت
رسولوں کے سرور شہے دو سریٰ ہیں
صفِ انبیا کی کریں جو امامت
نبی نورِ یزداں جو صادق امیں ہیں
یہ دیتے ہیں سب کو خدا کی امانت
کتابِ ہدیٰ رب سے دستورِ اعلیٰ
نمونے میں کامل نبی کی ہے سیرت
کٹھن راستے ہیں جہاں میں لحد تک
ہے سنت نبی کی چراغِ ہدایت
مُزَیَّن دل و جاں اگر چاہتے ہیں
مدینے کے ساقی سے کر لو محبت
اے محمود محشر میں جانا ہے سب نے
حزیں مانگو رب سے نبی کی شفاعت

0
7