کون سا اپنا ایسا ماضی
تم سے ہو کیسی ناراضی
سرخ زمین یا بنجر بادل
جو بھی کہو تم حق ہو قاضی
میرا سوال بھلا ہو کیسے
آسماں کونسا میری اراضی
تنہا جینا ہے تو مشکل
چارہ نہیں ہے سو ہوں راضی
کونسا اپنا ایسا ماضی
تم سے ہو کیسی ناراضی

0
64