اب نشے سے، مے کے، رِندو! خود کو بہلانا غلط |
جو حقیقت ہے اُسے قصداً یوں جھٹلانا غلط |
یاد پر بھی حق ہے تو ہے بس اُسی حق ذات کا |
یاد کی خاطر بھی اب تصویر بنوانا غلط |
ساز کیا ہے؟ سوز کیا ہے؟ میں نہیں یہ جانتا |
موسقی شامل ہو، ایسی حمد پڑھوانا غلط |
دست بوسی کر، گلے لگ یا تُو ماتھا چوم لے |
ہو خوشی جتنی بڑی، پر ناچنا گانا غلط |
ذاتِ واحد کے سوا گر ہو کسی کے نام پر |
رزق کا پھر بانٹنا بھی اور ہے کھانا غلط |
بات ہو قرآن کے جب حکم اور حد کی اگر |
مکر کی باتیں کرے تو ایسا ہر دانا غلط |
راستہ وہ جو سُوئے منزل نہ لے کر جا سکے |
راہ ایسی پر تِرا آنا غلط جانا غلط |
معلومات