قائدعظیم - محمد علی جناح |
عظیم قائد |
عظیم رہبر |
تو مرد آہن وفا کا پیکر |
سراپا جرات سراپا عظمت |
تو مثل سورج اُبھر کے آیا |
سہانی صبحیں اُجال لایا |
ہمیں غلامی کی ظلمتوں سے |
بدست آهن نکال لایا |
ہمارے ذہنوں میں تیری یادیں |
ہمیشہ زندہ یونہی رہیں گی |
جناح تیرے وطن کے باسی |
دعائیں تیرے لئے کریں گے |
جناح تجھ پر خدا کی رحمت |
سدا رہی ہے |
سدا ر ہے گی |
معلومات