ردائے خدا ہے سدا کبریائی
ہے قبضے میں جس کے یہ ساری خدائی
خدا مصطفیٰ کا دہر کل ہے رب کی
ہمیں پیارے آقا ہیں دانِ الہیٰ
ہے پرتو جمالِ الہ حسن اُن کا
وہ دلبر خدا کے جو کرتا ہے شاہی
ہیں یکتا خلق میں وہ شہکارِ قدرت
نہیں مثل اُن کی خدا نے بنائی
یہ رتبے میں اعلیٰ جو بعد از خدا ہیں
کمال اُن کے درجے خدا سے عطائی
وہ قادر ہے مولا اٹل حکم اس کے
ہے خالق خلق کا کرے بادشاہی
احد ہے خدا اور نبی بے مثل ہے
نبوت نبی کو خدا سے ہے آئی
ہے لولاک فرماں خدا سے نبی کو
ملی دلربا کو حسیں مصطفائی
ہے کونین کرتی سدا ذکر ان کا
ہیں شامل ثنا میں مَلک مُرغ و ماہی
وہ نعمت کے قاسم ہیں فردوس بانٹیں
اے محمود مانگو نبی کی گدائی

0
20