نسب سب سے اعلیٰ حسن عسکریؑ کا
ہے نوری گھرانہ حســــن عسکریؑ کا
گدا ہوں علیؑ کا حســــینؑ و حســــنؑ کا
امـــــامِ رضـــــاؑ کـا حسـن عسکریؑ کا
شرف کیا حسیں ہے کہ مولا، علیؑ ہے
ہمارا تمہــــارا حســـــن عســــکریؑ کا
نظـامِ جہاں جس کے دم سے ہے قائم
ہے غیـــبت میں بیٹا حسن عسکریؑ کا
سبھی کو تبـرّک میں جنت ملـــے گی
سنـــــاؤ قصیـــدہ حسن عـسـکریؑ کا
میں کہتا ہوں یہ فخر سےسر اُٹھــا کر
ہاں دیکھا ہے روضہ حسن عسکریؑ کا
نہیں ہے ضرورت کســــی آسرے کی
ہے ہمکـــو سہــارا حسن عســکریؑ کا
اُنہیں کی عطـا ہے انہیں کا کرم ہے
جو لکھا قصـــیدہ حســـن عسکریؑ کا
ظہیــرِ غدیری ہو تــجھ کو مبـــارک
ملا تجھ کو صدقہ حسن عسکریؑ کا

0
2