بھلا میں رو نہیں سکتا
یہ آنسو دھو نہیں سکتا
وہ کرنا چاہتے ہو کیوں
جو تم سے ہو نہیں سکتا
جسے تم پا نہیں سکتے
وہ تم سے کھو نہیں سکتا
جسے تم سے لگاوٹ ہو
وہ شب بھر سو نہیں سکتا
کسی کی کاٹتا ہے فصل
یہ احمدؔ بو نہیں سکتا

0
3