| جب بھی دل ہمکلام ہوتا ہے |
| عشق کویوں سلام ہوتا ہے |
| ملتا ہے بس سکون دل مجھ کو |
| ورد لب جب وہ نام ہوتا ہے |
| آہ جب نکلی میرے دل سے بھی |
| لب خموشی میں کام ہوتا ہے |
| وہ سبوں کے قریب تر ہے وہ |
| جب بھی ان سے کلام ہوتا ہے |
| چثمِ تر یوں ہوا میں ان کے پاس |
| خوشیوں کا بھی پیام ہوتا ہے |
| اس نے سبدر کو کافی خوشیاں دی |
| وقت پے میرا کام ہوتا ہے |
معلومات