جانتا ہوں مرے قریے کی روایت کیا ہے |
کربلا میں جو ہوا اس کی حکایت کیا ہے |
خواب بنتا ہوں میں ایسے جو مکمل ہی نہ ہوں |
کون بتلائے تمنا کی نہایت کیا ہے؟ |
سوچنا کار مشقت ہے تھکا دیتا ہے |
خوش خیالی کی رعایت بھی رعایت کیا ہے |
دشمنوں سے جو ہوا ان سے وہی ہونا تھا |
دوستوں نے بھی دکھایا کہ 'حمایت' کیا ہے |
کاوشیں، گریہ، دعائیں سبھی انجام ہوئیں |
منتظر ہوں کہ بڑے در سے عنایت کیا ہے |
راہِ پر خار پہ دامن کو بچا کر رکھنا |
اس توجہ کے سوا اور ولایت کیا ہے |
ساتھ چلنے میں خرابی ہے تہی دامنی کی |
جو کہا تھا وہ ہوا ہے تو شکایت کیا ہے؟ |
معلومات