| وفا میں روح باقی سادگی کے ساتھ رہے |
| ثبات عشق کی پاگیزگی کے ساتھ رہے |
| نہ ہو سکیں گے فراموش تاحیات کبھی |
| "وہ حادثے جو مری زندگی کے ساتھ رہے" |
| صریح حکم عدولی سے بے سکونی ہو |
| قرار و لطف مگر بندگی کے ساتھ رہے |
| ہے ایک نسخہ عجب دل کو جیتنے کے لئے |
| ہمیشہ اپنی زباں شستگی کے ساتھ رہے |
| بھلے ہی وعدوں سے ناصؔر مکر بھی جاؤ تم |
| بیان بازی ذرا عمدگی کے ساتھ رہے |
معلومات