سو جا جامی سو جا تو، گود میں میری سو جا تو
نیند ہے میٹھی آئے گی، ساتھ میں سپنے لائے گی
خواب میں دنیا سیرکرو، رب کا ادا تم شکر کرو
شہرِ مدینہ جانا تم، ساتھ ہمیں لے جانا تم
مِل کے گلیاں گھومیں گے، خاکِ مدینہ چومیں گے
وقت وہ صدیوں پُرانا ہو، آقا کا دور سہانا ہو
آنکھیں ٹھنڈی خوب کریں، دید سے اُن کی اِن کو بھریں
یا تو وقت ہی تھم جائے، ورنہ نکل یہ دَم جائے
موت بھی اُن کے جلووں میں ہو، سر بھی اُن کے قدموں میں ہو
خواب حقیقت میں بدلے، جَلد ہی دیکھیں ہم جلوے
اُن کی سُنن پر چلتے رہیں، عِصیاں سے بھی بچتے رہیں
پوری دعائیں ساری ہوں، رب کی عطائیں جاری ہوں
لوری کتنی پیاری ہے، کیف سا ہم پر طاری ہے
تُو بھی زیرکؔ اب سو جا، یادِ مدینہ میں کھو جا

0
7