تمھارا سامنے آنا
مجھے احساس دیتا ہے
میں زندہ ہوں زمیں پر ہوں
تمہارے لفظ کانوں میں
مسلسل گنگناتے ہیں
خوشی کے گیت گاتے ہیں
تمہارے جسم کی خوشبو
مری ہر سمت پھیلی ہے
تمہیں چھو کر مری انگلی
ہمیشہ رقص کرتی ہے
تمہارا نام لینے سے
زباں پر مے برستی ہے

0
137