آ گئے ہیں مصطفیٰ، مر حبا صلّے علیٰ
جشن ہے میلاد کا، مر حبا صلّے علیٰ
آپ کے جیسا کوئی، تھا نہ ہے نہ ہو کبھی
آپ کے جیسا سخی، تھا نہ ہے نہ ہو کبھی
آپ جو پیدا ہوئے، دھوم ہے میلاد کی
جھومتے ہیں یاں سبھی، جتنے بھی ہیں امّتی
کوئی نہیں آپ سا، مرحبا صلّے علیٰ
جشن ہے میلاد کا، مرحبا صلّے علیٰ
جل اُٹھا پھر طور ہے، آیا وہی نور ہے
حق کی طرف سے ہمیں، یہ خوشی منظور ہے
ہر نبی ہر اک ولی، بھی خوشی میں چُور ہے
فضلِ خدا دیکھ کر، ہر کوئی مسرور ہے
رب کی بڑی ہے عطا، مرحبا صلّے علیٰ
جشن ہے میلاد کا، مرحبا صلّے علیٰ
آپ ہی سب سے بڑے، ہیں خدا کے بعد میں
روتا رہا تھا جہاں، آپ ہی کی یاد میں
آپ کی آمد کا تھا، مدعا فریاد میں
ہر خوشی حاصل ہوئی، آپ کی میلاد میں
جھوم کے ہر دل کہا، مرحبا صلّے علیٰ
جشن ہے میلاد کا، مرحبا صلّے علیٰ
اے خدا رکھنا کرم، مصطفیٰ کے واسطے
ہر جگہ رکھنا بھرم، مصطفیٰ کے واسطے
دور ہوں رنج و الم، مصطفیٰ کے واسطے
تجھ سے سوالی ہیں ہم، مصطفیٰ کے واسطے
پوری ہوگی ہر دعا، مرحبا صلّے علیٰ
جشن ہے میلاد کا، مرحبا صلّے علیٰ
آپ کی آمد شہا، سب سے بڑی عید ہے
آپ کا جلوہ ملا، سب سے بڑی عید ہے
جشن یہ میلاد کا، سب سے بڑی عید ہے
راز خدا کا کُھلا، سب سے بڑی عید ہے
خوش ہے بہت خود خدا، مر حبا صلّے علیٰ
جشن ہے میلاد کا، مرحبا صلّے علیٰ

0
6