ہوں مجھ کو عطا منفرد افکار سکینہؑ
لکھنا ہیں مجھے شعر طرحدار سکینہؑ
روضے کی زیارت جو ہو اک بار سکینہؑ
دنیا کہے مجھکو ترا زوار سکینہؑ
دادی ہیں تری سیدہؑ، خاتونِ جناں ہیں
داد ہیں تیرے حیدر کرارؑ سکینہؑ
ہیں نیزہ و تیر آپ کے بھائی کے کھلونے
ہمجولی رہی آپ کی تلوار سکینہؑ
نام آپ کا لے لے کے دعا مانگی ہے ہم نے
آیا جو کبھی مرحلہ دشوار سکینہ
حلقے میں گرفتار لعیں آج تلگ ہیں
اس پار جو اصغرؑ ہیں تو اس پار سکینہؑ
جس ترح علمدارِ نبی ہوتے تھے حیدرؑ
عمو ہیں ترے، شہ کے علمدار سکینہؑ
شامل جو کیا مجھ کو ثنا خوانوں میں اپنے
ممنون ہیں بنتِ شہِ ابرار سکینہؑ

0
2