قافلہ منزل سے بھٹکا، بس دُھواں سا رہ گیا
خواب سارے چھِن گئے، دل بے اماں سا رہ گیا
زور آور بچ نکل جاتے ہیں ہر الزام سے
مصلحت کے شہر میں سچ بے زباں سا رہ گیا
جس چمن کی آبرو پر جان و دل قربان تھے
آج وہ گلشن اُجڑ کر بے نشاں سا رہ گیا
کوچۂ اغیار میں بھی چین مل پایا نہیں
یادِ ماضی کا سفر اک رائیگاں سا رہ گیا
تیشۂ جاں سے نہ پھوٹا کوئی چشمہ آب کا
پھر بھی یہ دل حوصلوں پر شادماں سا رہ گیا
تیرگی کے دور میں بھی حوصلہ ٹوٹا نہیں
یہ ہنر ہی اے مرے عادلؔ، جواں سا رہ گیا

0
7