اب تو یہ دل صدا دے یا رب
سب قاتلوں کو مٹا دے یارب
انساں جلانے والوں کو تو
اب دھرتی سے اٹھا دے یارب
باطل بے لگام ہو گیا ہے
اب فیصلہ تو سنا دے یارب
عبرت کا نشاں بنا دے جو بھی
اب نفرت کو ہوا دے یا رب
تیرے جو بھی عا شق ہیں ان کو
دردِ دل کی دوا دے یارب
سب کچھ تو نے کیا عطا حسن کو
لِقا کا بھی تو مزا دے یا رَب

0
57