خوابوں میں جب آئے وہ |
غزلیں میری گائے وہ |
دیکھ کے مجھ کو کھڑکی سے |
اپنا ہاتھ ہلائے وہ |
کاش کہ بھیگے موسم میں |
نغمہ کوئی سنائے وہ |
آ کے میری بانہوں میں |
اتنا کیوں شرمائے وہ |
میں ہوں اُس کا ہم راہی |
جانے کیوں گھبرائے وہ |
کاش اندھیری راتوں میں |
تارہ ہی بن جائے وہ |
چھت پر بیٹھا سوچوں مَیں |
نکلے چاند جو آئے وہ |
برکھا رُت چھا جاتی ہے |
گیسو جب لہرائے وہ |
مجھ میں ایسا کیا ہے جو |
مجھ کو بھول نہ پائے وہ |
یاد بہت وہ آتا ہے |
جا کر دیس پرائے وہ |
اپنا در جاویدؔ ! کھُلا |
جب جی چاہے آئے وہ |
معلومات