| بڑھ گئی ہے ہجرت سے برتری مدینے کی |
| کل جہاں میں پھیلی ہے روشنی مدینے کی |
| آپؐ کی بدولت ہے دلکشی مدینے کی |
| "رشک باغ جنت ہے ہر گلی مدینے کی" |
| دل دہی سے انصاریؓ پاگئے سعادت ہیں |
| شرق و غرب نے دیکھی سروری مدینے کی |
| دربدر وطن سے ہیں، خوش مگر صحابہؓ ہیں |
| صبح و شام آقاؐ کے سنگ کٹی مدینے کی |
| لوٹ کر نہ آئیں گھر، بس گئے سبھی یثرب |
| شوق سے نبھائی ہے نوکری مدینے کی |
| ہر صحابیؓ کا مقصد آخرت ہوا کرتا |
| راہ حق میں ہی گذری زندگی مدینے کی |
| دو جہاں میں ناصؔر وہ کامیاب کہلائے |
| بندہ جو کرے کامل پیروی مدینے کی |
معلومات