ہیں سلطان آقا نبی مصطفیٰ
مدینے کے والی شہے دو سریٰ
زمانہ ہے جن پر ازل سے فدا
بنا ذکر اُن کا دلوں کی شفا
ورودِ نبی ہے سرورِ دہر
حسن جس سے سارے جہاں کو ملا
ملی مصطفیٰ کو خدا کی خبر
خدا کا پتہ دلربا نے دیا
ہیں نغماتِ ہستی نبی کی ثنا
ضمیرِ دہر کی بنی جو ضیا
ہیں رحمت خدا کی سخی دلربا
یہ انعامِ قدرت حبیبِ خدا
ہے مداح جن کا خدا خود بنا
ملے درجے اُن کو وریٰ الوریٰ
سرودِ جہاں ہے درودِ نبی
جمالِ نبی ہر جہاں میں سوا
ہے ممنون محمود بارِ الہ
دیئے تو نے ہم کو نبی مصطفیٰ

0
10