| درست رستہ دکھا گئے ہیں |
| معاف کرنا سکھا گئے ہیں |
| محبتوں کا وہ درس دے کر |
| کدورتوں کو مٹا گئے ہیں |
| نہ رنگ اعلی نہ نسل اعلی |
| سبھی بتوں کو گرا گئے ہیں |
| حسین ان سے حسین سے وہ |
| علی کو مولا بتا گئے ہیں |
| عروج ایسا عطا ہوا ہے |
| فلک کو رستہ بنا گئے ہیں |
| کہیں گے ان کے غلام اک دن |
| ہمیں تو کوثر پلا گئے ہیں |
| کتاب دے کر رحیم مولا |
| خدا سے ہم کو ملا گئے ہیں |
معلومات