محبت درد بکھرا سا
محبت لفظ نکھرا سا
محبت آنکھ کا پانی
محبت رات کی رانی
محبت بےتکی تہمت
محبت نور کی مورت
محبت ہجر کی شب ہے
محبت آخری حد ہے
محبت بھی لگی دل کی
محبت شاعری ہے ناں
محبت فلسفہ غم کا
محبت نام ہے دم کا
محبت سر سنہرا ہے
محبت ایک صحرا ہے
محبت آخری ہو بس
محبت دائمی ہو بس
محبت ہو تو رب سے ہو
محبت ہو تو سب سے ہو
محبت راستہ سنسان
محبت منزلِ بےنام
محبت گدگدی دل کی
محبت پیڑ سے گل کی
محبت بیج کھیتی کا
محبت شیشہ ریتی کا
محبت مہر ہے بھائی
محبت قہر ہے بھائی
محبت دل سے ہوتی ہے
محبت پھر سے ہوتی ہے
محبت قصہ راہِ کا
محبت ہے شہنشاہ کا
محبت ہو گئی ہے تو
محبت رائی کو تو چکھ
محمد ندیم

0
76