کرے یاد اُن کی دلوں کی دوا
کہے رحمتِ حق جنہیں خود خدا
جو سینہ ہے تاباں سدا دِکھ رہا
رہے یادِ جاں میں صبا و مسا
درود اُن پہ دائم صلاۃ و سلام
وہ مختارِ عالم وہ صلے علیٰ
نبی پر خدا سے ہمیشہ درود
صمد اور احد ہے جو یکتا الہ
وہ یزداں سے مومن پہ احسان ہیں
نبی ہیں جو رب کے شہے دو سریٰ
خدا کی وہ رحمت سدا خلق پر
لقب رحمتِ حق جنہیں مل گیا
یہی کبریا کے جو محبوب ہیں
مقام اُن کو محمود اعلیٰ ملا
نبی مصطفیٰ ہیں نبی مصطفیٰ
وہ صلے علیٰ، وہ ہیں صلے علیٰ

16