ہمیں پردیس میں گزرے زمانے یاد آتے ہیں
وطن کے نیم کے ٹھنڈے ٹھکانے یاد آتے ہیں
سجا کر اپنی آنکھوں میں نئے خوابوں کی دنیائیں
چراغوں کے جلانے اور بجھانے یاد آتے ہیں
تراشے ہیں جو پردیسوں میں ہم نے برف کے پیکر
وہ پگھ لیں تو پرانے سب فسانے یاد آتے ہیں
کتابِ زیست کے اوراق جب پلٹے نہیں جاتے
تو پھر ماضی کے کچھ بھولے ترانے یاد آتے ہیں
محبت کا سفر تو عمر بھر کی بے قراری ہے
جہاں دل کھو گیا تھا، وہ بہانے یاد آتے ہیں
ہوائیں جب بھی چلتی ہیں ہمارے دیس کی جانب
ہمیں اپنوں کی چاہت کے خزانے یاد آتے ہیں
کوئی پوچھے جو عادلؔ سے کہ اب کیا حال ہے دل کا
تو آنکھوں کو وہ اشکوں کے فسانے یاد آتے ہیں

0
3