مدینے کا منظر دکھاتی ہیں آنکھیں
مجھے یاد ہر پل دلاتی ہیں آنکھیں
وہ محراب ممبر کا نقشہ جما کر
نمازِ محبت پڑھاتی ہیں آنکھیں
کبھی روضہ ۓ پاک کو دیکھتی ہیں
تو اشکوں کا دریا بہاتی ہیں آنکھیں
جھکی ہوں اگر مصطفی کے یہ در پر
تو جنت میں اس دم لے جاتی ہیں آنکھیں
کرم ان کی جانب سے ہو جب بھی مجھ پر
شفاعت نگر گھوم آتی ہیں آنکھیں
عتیق ان کی الفت میں گم ہو کے اکثر
مدینے کی چاہت بڑھاتی ہیں آنکھیں

0
6