| گر گیا میں تو اٹھانے کون آیا |
| چل پڑا میں تو گرانے کون آیا |
| زیست میں شامل ہوا جب سے ترا عشق |
| نغمہِ غم پھر سنانے کون آیا |
| تجھ کو منانے کی تگ و دو تھا کرتا |
| روٹھا جب میں تو منانے کون آیا |
| گم ہوئی اس سمت کو میں کیسے جانوں |
| راہ منزل کی دکھانے کون آیا |
| تیری چاہت نے کیا بیگانہ مجھ کو |
| بن ترے مجھ کو بنانے کون آیا |
| ہمایوں |
معلومات