| حَرَم کی جَمْع پُوْنْجِی سَب کَلِیسا کی نَذْر کر دی |
| اَگَرچِہ اَپنی خالی ہے پَہ اُن کی جیب تو بَھر دی |
| نَمازوں میں فَقَط اِسلام کی نُصرَت کے چَرْچے ہیں |
| حَرَم پُورے کرے گا سَب کَلِیسا کے جو خَرْچے ہیں |
| یِہ سَب خَوف و خَطَر کے ہی یَقِیناً شاخْسانے ہیں |
| کِسی بھی طور اپنی جاں بچانے کے بَہانے ہیں |
| یِہ جُھوٹی بادشاہَت کو بچانے کے طَرِیقے ہیں |
| یِہ ظُلْم و جَبْر قائم رَکھے جانے کے سَلِیقے ہیں |
| فِلِسْطِیں کو نَہِیں فُرصَت کبھی بھی آہ و زاری سے |
| اِنہیں فُرصَت نَہِیں مِلتی کبھی سَرمایہ کاری سے |
| یِہ جو بھی مال و زَر ہَر حج و عُمرہ سے کماتے ہیں |
| اُسے یِہ صِرف اُن کی عَیش و عِشْرَت پَر لُٹاتے ہیں |
| ہے اِن کے پاس جو کُچھ بھی وہ اُن کے وَاسْطے ہے بَس |
| ہَمیں باتوں سے بَہلائیں ہَمیں دیں گُفْتگُو سے چَس |
| ہَمارے وَاسْطے جَنَّت کے وَعدے اور کَھجُوریں ہیں |
| ہمارے وَاسْطے غِلْمان ہیں اور صِرف حُوریں ہیں |
| (مرزا رضی اُلرّحمان) |
معلومات