میں رنگے دنیا میں کھو چکا ہوں مجھے خدارا بچا لیں آقا
عطا ہو عشقِ بلال مجھ کو غلام اپنا بنا لیں آقا
مرے گناہوں کا بوجھ سر پر مجھے مسلسل دبا رہا ہے
اندھیر نگری میں گم ہوں کب سے مجھے یہاں سے نکالیں آقا
مجھے تو کچھ بھی نظر نہ آئے کرم کے مالک ترے سوائے
نگاہِ لُطف و کرم ہو مجھ پر مجھے بھی اپنا بنا لیں آقا
نئ نئ منزلوں کی خواہش میں اپنی منزل سے کٹ گیا ہوں
رہیں نگاہوں میں نوری جلوے حجاب میرا ہٹا لیں آقا
عجب تھا منظر عجب گھڑی تھی نگاہ روضے پہ جب پڑی تھی
عتیق پر ہو کرم دوبارا مدینے اب پھر بلا لیں آقا

0
166