| نیک و بد سب تمہیں بتا کر کے | 
| لو چلا ہے کوئی صدا کر کے | 
| یہ جو اتنا ہمیں ستاتے ہو | 
| کیا ملے گا ہمیں جلا کر کے | 
| کھو گئی ہوں میں ڈھونڈ دو مجھ کو | 
| کچھ خبر دو ذرا پتا کر کے | 
| ساتھ دینا ہے سخت جان بنو | 
| چل دیے وہ مجھے سنا کر کے | 
| بعد میں پھیر لیں نگاہیں کیوں | 
| پہلے توقیر سے بلا کر کے | 
| طاہرہ مسعود | 
 
    
معلومات