میرے پیارے نبی رتبہ تیرا سوا
تیرے درجے شہا دو جہاں میں عُلیٰ
اے حسن کے سبب تو ہے محبوبِ رب
تو جمالِ دہر تو حسیں جانِ ما
نغمہ تیرا ہے قرآں کلامِ الہ
اے رسولوں کے دلبر حبیبِ خدا
تو صفِ انبیا میں حسیں دلربا
یا نبی مصطفیٰٰ یا نبی مصطفیٰٰ
تجھ سے ہستی رواں جانِ کونین تو
میرے ہادی پیا جانِ ارض و سما
سیدا سرورا زینتِ دو سریٰ
اے حسیں دلربا پیارے مشکل کشا
تو ہے دلدارِ یزداں رسولِ خدا
نورِ حق تجھ سے پھیلا دہر میں شہا
قول تیرے کبھی بھی ہوا سے نہیں
وہ ہے آوازِ حق جو نبی نے کہا
ذکر تیرا جلی ہر چمن میں رہا
فیض تیرا دہر کے کراں تک گیا
ایک مجبور محمود در پر گرا
اے سخی چارہ گر تو دلوں کی ضیا

0
1
5
یہ نعت شریف: تین بنیادی عقائد کو بیان کرتی ہے:
حضور ﷺ کا مقام تمام مخلوق میں سب سے بلند ہے۔
آپ ﷺ پوری کائنات کے لیے ہدایت اور رحمت کا ذریعہ ہیں۔
آپ ﷺ کے ذریعے اللہ کی وحی اور نور دنیا تک پہنچا
یہی مفہوم قرآن، حدیث اور اسلامی روحانی روایت میں مسلسل بیان ہوتا رہا ہے

0