سوگواروں کی بات سنتا جا |
دل فگاروں کی بات سنتا جا |
جَھیل جاتے ہیں کیسے دریا کو |
دو کناروں کی بات سنتا جا |
دیکھ آئے ہیں بام پر ملنے |
چاند تاروں کی بات سنتا جا |
کس طرح آب کی صیانت کی |
ریگزاروں کی بات سنتا جا |
برت ہم سے نہ بے رُخی شائم |
خواستگاروں کی بات سنتا جا |
شائم |
معلومات