اک حسینہ ملی جو تنہا تھی
وہ سراپا جمالِ یکتا تھی
اُس نظر میں سکونِ جاں دیکھا
پسِ مژگاں عجیب دنیا تھی
وہ جو آئی، بہار سی چھائی
اُس سے پہلے حیات صحرا تھی
بات کرتی تو دل مہک اُٹھتا
وہ سخن میں مثالِ دریا تھی
رُخِ تاباں، وہ شوخ گفتاری
کیا کہوں کس قدر وہ زیبا تھی
سامنے آ کے کھو گئی لیکن
وہ گھڑی اِک پیامِ فردا تھی
مَیں وہ چہرہ، نویدؔ، کب بھولا
جس پہ اِک کائنات شیدا تھی

0
3