ہجر قصہ نہیں کہانی ہے |
آنکھ دریا کا، اشک پانی ہے |
اس سے کہنا تمہارے بارے میں |
شہر کی اینٹ اینٹ چھانی ہے |
کتنی عجلت میں اس نے پوچھا تھا |
کیا محبت بھی جاودانی ہے ؟ |
ایسے لگتا ہے اپنی نیا بھی |
بیچ منجھدار ڈوب جانی ہے |
چار کاندھے بھی اِس کو دینے ہیں |
خواب کی لاش بھی اٹھانی ہے |
ہفت اقلیم سے پرے ملنا |
تجھ کو اک بات میں بتانی ہے |
داؤ پر جان بھی ہے عزت بھی |
اک لگانی ہے اک بچانی ہے |
معلومات