| یہ مری سوچ سے آگے ہیں مرے ساتھ نہیں |
| خطرہ پاتے ہی جو بھاگے ہیں مرے ساتھ نہیں |
| ہم تو جاگے ہیں کہ خطروں سے تھا لڑنا اک دن |
| بھاگ جن کے نہیں جاگے ہیں مرے ساتھ نہیں |
| لوگ احساس کی بھٹی میں بھی کندن نہ ہوئے |
| کیسے الجھے ہوئے دھاگے ہیں مرے ساتھ نہیں |
| یوں تو احباب ہیں مدت سے مرے ہم آواز |
| کوئی پیچھے کوئی آگے ہیں مرے ساتھ نہیں |
معلومات