اذاں کا ہے آغاز اللہ اکبر
ندائے ہے ممتاز اللہ اکبر
سکوتِ شبستاں ختم کرنے والی
نوائے ہے افراز اللہ اکبر
دمِ سحر مسجد سے آتی ہے دلکش
مُؤَذِّن کی آواز اللہ اکبر
صدائے مُؤَذِّن لبھاتی ہے دل کو
کہ نغمہ ہے بن ساز اللہ اکبر
سب انسانوں کی رہنمائی کی خاطر
نبیﷺ کا ہے اعجاز اللہ اکبر

0
4