ارادہ تھا کہ اُن سے آج کوئی بات ہو جاتی
کسے معلوم تھا کہ بات میں ہی رات ہو جاتی
بہت اچھّا ہؤا کہ بحث تک نوبت نہیں آئی
وگرنہ آج کی تفریط کل افراط ہو جاتی
بڑا اودھم مچایا خشک موسم میں بھی رندوں نے
نہ جانے کیا غضب ہوتا اگر برسات ہو جاتی
بہت اچھّا ہؤا ہر دوست کو اچھّی طرح پرکھا
سرِ الزام ورنہ گردشِ حالات ہو جاتی
مرے حاکم کی ہر اک بات میں دھوکہ ہے غیبت ہے
کبھی کوئی روش تو قابلِ اثبات ہو جاتی

0
18