ان کی نظروں نے ایسا مارا ہے |
چاک دامن ہے دل دو پارا ہے |
راز دل کی لگی نے کھولا یہ |
"عشق شبنم نہیں شرارا ہے" |
تیری فرقت میں تیری چاہت میں |
"میں نے ہر دم تجھے پکارا ہے" |
تیر کھا کر بھی مسکراؤ تم |
ان کے غمزے کا یہ اشارہ ہے |
سر کٹاتے ہیں جاں لٹاتے ہیں |
واہ کیا حُسن یہ تمہارا ہے |
رخ کی رنگت بھی تیری آفت ہے |
تیری قامت قیامت آرا ہے |
حب سے دیکھا ہے ترچھی نظروں سے |
ہائے ہو کا ہی اب تو نعرہ ہے |
سانس آتی ہے اور نہ جاتی ہے |
تیر مژگاں نے ایسا مارا ہے |
تیرے دیدار پر یہ دل بولا |
واہ کیا خوب یہ نظارہ ہے |
ان کی صورت پہ صدقے جان و دل |
وه پری وش تو اک بہارا ہے |
جیسے ہوتا ہے کوئی دیوانہ |
حال ایسا ہی کچھ ہمارا ہے |
یہ حقیقت ہے عشق میں سن لو |
اس میں جیتا وہی جو ہارا ہے |
نام ان کا ہمیشہ لیتے رہو |
دردِ دل کا اثر یہ چارہ ہے |
معلومات