| نبی پیارے دلبر رسولِ خدا ہیں |
| حسیں جانِ عالم سخی مصطفیٰ ہیں |
| ملے اُن کے در پر نداؤں سے پہلے |
| عطا کے جو قاسم لبیبِ الہ ہیں |
| ہے میداں میں ہمدم عطا عام اُن کی |
| جو دولہائے محشر حسیں دلربا ہیں |
| سدا جھولی میری بھری جس سخی نے |
| جہاں کے وہ سلطاں یہی جانِ ما ہیں |
| شفا یاب کرتے ہیں الطاف اُن کے |
| دکھوں کا وہ درماں وہ صلے علیٰ ہیں |
| وہ برہانِ داور خدا کی خلق میں |
| کہ احسان اُن کے جہاں پر سدا ہیں |
| اے محمود درجے عُلیٰ اُس سخی کے |
| جو ہستی کے محسن جہاں کی ضیا ہیں |
معلومات