تُو اس کو ڈھونڈ فلک میں رنگیں ستاروں میں |
ملے گا دل کے چمن میں رنگیں بہاروں میں |
جو اس کو ڈھونڈنے نکلا تو جگنوؤں نے کہا |
وہ مندروں میں ملے گا نا اجڑی غاروں میں |
تو اس کو پائے گا دل کے کسی کونے میں |
ملے گا دل کے چمن میں رنگیں بہاروں میں |
جو اس کی ذات کو کہتے ہیں ہم نے سمجھا ہے |
وہ ان کی سوچ میں ہے نا ہی ان کے نعروں میں |
تو اس کو جب بھی تلاشے گا خود میں دیکھے گا |
وہ یاد میں ہے چھپا وہ ہے تیرے لمحوں میں |
کبھی ہے پردوں میں رہتا کبھی ہے نظروں میں |
اسے نا کھوجا کرو قبروں میں نا تو مردوں میں |
معلومات