پیش ہر اک گام دلدل ہے مجھے |
کیا بتاؤں کیسی مشِکل ہے مجھے |
کیا جئیں گے فاقہ کش افلاس میں |
بس یہی اک سوچ ہر پل ہے مجھے |
ڈھونڈ لاؤں گا عِلاج تیرگی |
عظمتِ انسان افضل ہے مجھے |
موجِ دریا حیرتوں میں گم ہوئی |
تھام لیتا دست ساحِل ہے مجھے |
ہے جواں گرچہ میرا عزمِ سفر |
روکتی رستے کی دلدل ہے مجھے |
حادثے کیا روک پائیں گے مجھے |
دے رہی آواز منزل ہے مجھے |
یہ ترے آنے کے ہیں آثار یار |
ہو رہی ہے دل میں کچھ ہلچل مجھے |
وقت نے سِکھلا دیا جینے کا فن |
مِل گیا اِک پیرِ کامِل ہے مجھے |
جانگسل حالات سے مانی نہ ڈر |
جذبہ بے باک حاصل ہے مجھے |
معلومات